اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 1380
جابر بن سمرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نماز
عصر میں ”وَالسَّمَاءِ ذَاتِ الْبُرُوْجِ“ اور ”وَالسَّمَاءِ وَالطَّارِقِ“ اور ان جیسی دوسری سورتیں جو
طوالت میں ان دونوں کے برابر ہوتی ہیں پڑھا کرتے تھے۔ (اس کی روایت ترمذی اور ابوداؤد نے کی ہے)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Jami al-Tirmidhi 307 (unverified) 90% confidence
- Candidate: Sunan Abi Dawud 806 (unverified) 88% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.
Commentary and footnotes (1)
Note 1
ف: یہ حدیث اس بات پر دلالت کرتی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عصر کی پہلی دو رکعتوں میں اوساط مفصل پڑھا کرتے تھے جیسا کہ عمدۃ الرعایہ اور عنایہ میں مذکور ہے اور اوساط مفصل سے مراد ”سورہ بروج“ سے ”سورہ لم یکن“ تک کی تمام سورتیں ہیں اور ان میں ”لم یکن“ شامل نہیں ہے۔ (ملتقی، شرح وقایہ)۔