Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer

Hadith 1287

(یہ باب نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجنے اور اس کی فضیلت کے بیان میں ہے)

In this book

Current reading

Prayer

(یہ باب نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجنے اور اس کی فضیلت کے بیان میں ہے)

Zujajat al-Masabih 1287Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1466
ابوحمید ساعدی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ صحابہ نے عرض کیا کہ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آپ پر درود کس طرح بھیجا کریں؟ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا تم اس طرح کہا کرو ”اللّٰهُمَّ صَلِّ عَلٰى سَيِّدِنَا مُحَمَّدٍ وَأَزْوَاجِهِ وَذُرِّيَّتِهِ كَمَا صَلَّيْتَ عَلٰى آلِ سَيِّدِنَا إِبْرَاهِيْمَ إِنَّكَ حَمِيْدٌ مَّجِيْدٌ“ اے اللہ رحمت نازل فرما محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر اور آپ کے ازواج مطہرات اور آپ کی مقدس آل و اولاد پر جس طرح تو نے رحمت بھیجی حضرت ابراہیم علیہ السلام کی اولاد پر اور برکت نازل فرما حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اور آپ کی ازواج مطہرات پر اور آپ کی مقدس آل و اولاد پر جس طرح تو نے برکت نازل فرمائی حضرت ابراہیم علیہ السلام کی اولاد پر بے شک آپ ہی تعریف کے قابل ہیں اور بہت عظمت والے ہیں۔ (اس کی روایت بخاری اور مسلم نے متفقہ طور پر کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 3369 (unverified) 98% confidence
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 6357 (unverified) 98% confidence
  • Candidate: Sahih Muslim 407a (unverified) 98% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.