Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer

Hadith 1338

(یہ باب نماز کے بعد دعا اور ذکر کرنے کے بیان میں ہے)

In this book

Current reading

Prayer

(یہ باب نماز کے بعد دعا اور ذکر کرنے کے بیان میں ہے)

Zujajat al-Masabih 1338Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1523
انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: (فرض کرو کہ حضرت اسماعیل علیہ السلام کی اولاد غلام ہوگئی ہے تو شرافت نسبی کی وجہ سے ان کو آزاد کرنا بہت بڑے ثواب کی بات ہے مگر مجھے حضرت اسماعیل علیہ السلام کی اولاد کے چار غلام آزاد کرنے سے یہ بات زیادہ پسند ہے کہ میں نماز صبح کے بعد سے طلوع آفتاب تک ان لوگوں کے ساتھ بیٹھا رہوں، جو اللہ کے ذکر میں مشغول رہتے ہیں (اسی طرح) مجھے چار غلام آزاد کرنے سے یہ بات زیادہ پسند ہے کہ میں نماز عصر کے بعد غروب آفتاب تک ان لوگوں کے ساتھ بیٹھا رہوں جو اللہ کے ذکر میں مشغول رہتے ہیں۔ (اس کی روایت ابوداؤد نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 3667 (unverified) 98% confidence
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 970 (unverified) 93% confidence

Mishkat (candidate) 970

Confidence and text similarity are not editorial verification.