Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer

Hadith 1339

(یہ باب نماز کے بعد دعا اور ذکر کرنے کے بیان میں ہے)

In this book

Current reading

Prayer

(یہ باب نماز کے بعد دعا اور ذکر کرنے کے بیان میں ہے)

Zujajat al-Masabih 1339Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1524
حضرت عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے نجد کی جانب ایک فوج روانہ فرمائی اس فوج نے بہت سا مال غنیمت حاصل کیا اور بہت جلد واپس آگئی ہم میں سے ایک ایسے شخص نے جو اس فوج کے ساتھ نہیں گیا تھا کہا ہم نے اس لشکر سے زیادہ کسی لشکر کو اتنا جلدی واپس آتے اور اتنا زیادہ مال غنیمت لاتے نہیں دیکھا اس پر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کیا میں تم لوگوں کو اس جماعت کا پتہ نہ دیدوں جو مال غنیمت لوٹنے میں بہتر اور واپس ہونے میں اس سے بھی تیز تر ہو؟ (لو سنو) یہ وہ لوگ ہیں جو صبح کی نماز میں حاضر ہوں (یعنی صبح کی نماز جماعت سے پڑھیں) پھر بیٹھ کر آفتاب طلوع ہونے تک اللہ کا ذکر کرتے رہیں تو یہ لوگ اس سے جلد واپس آنے والے اور بہتر مال غنیمت حاصل کرنے والے ہیں (کیونکہ ان لوگوں کو متاع دنیا ہاتھ لگی اور وہ فانی ہے اور ان کو تھوڑی دیر میں بہت ثواب عقبیٰ حاصل ہوا اور وہ باقی ہے۔) (اس کی روایت ترمذی نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 3561 (unverified) 95% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.