Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer

Hadith 1433

(یہ باب جماعت کے ساتھ نماز پڑھنے کی فضیلت اور اس کے احکام اور

In this book

Current reading

Prayer

(یہ باب جماعت کے ساتھ نماز پڑھنے کی فضیلت اور اس کے احکام اور

Zujajat al-Masabih 1433Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 1642
ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو شخص مؤذن کی اذان سنے کہ وہ اس کو نماز کے لئے بلا رہا ہے اور کوئی عذر اس کو مؤذن کے بلانے کی تعمیل سے روکنے والا نہیں ہے، باوجود اس کے وہ جماعت کے لئے نہ آئے اور تنہا نماز پڑھ لے تو فرض تو اس کے ذمہ سے ساقط ہو جائے گا مگر اس کی نماز قبول نہ ہوگی اور اس کو نماز کا ثواب نہیں ملے گا۔ صحابہ رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم عذر سے کیا مراد ہے؟ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جان، عزت اور مال کے جانے کا خوف ہو، یا ایسی بیماری جس کی وجہ سے جماعت میں آنا ممکن نہ ہو۔ (یا جماعت میں آ تو سکتے ہیں مگر اس کے لئے بڑی تکلیف اور مشقت اٹھانی پڑتی ہو)۔ (اس کی روایت ابوداؤد اور دارقطنی نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 551 (unverified) 98% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.