اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 1849
عمرو بن عبسہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ (یوں تو ہر بندے کے رگ گردن سے زیادہ قریب ہیں
مگر) آخری تہائی رات میں اپنے بندہ سے بہت ہی قریب ہو جاتے ہیں (کیا کہوں کیسے قریب
ہو جاتے ہیں، ایسا قریب ہوتے ہیں جیسا کہ ان کی شان کے سزاوار ہے، یہ بھی متشابہات سے
ہے، قریب ہونے کے معنی معلوم ہیں مگر اس کی کیفیت معلوم نہیں، ہم ایمان لائے ہیں کہ رات
کے آخری تہائی حصہ میں اللہ تعالیٰ ہم سے بہت ہی قریب ہو جاتے ہیں۔ اے بندے! اللہ تعالیٰ
سے تجھے اس طرح قرب حاصل ہوگیا ہے، اس کو تو غنیمت جان! اس لئے) اگر تجھ سے ہو سکے تو
اس وقت اللہ کے ذکر کرنے والوں میں سے ہو جا (پھر تو کہاں اور یہ قرب کہاں!)۔
(اس حدیث کی روایت ترمذی نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Jami al-Tirmidhi 3579 (unverified) 99% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.