اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 1884
کرخی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ
نے وتر کی نماز ایک رکعت پڑھی (حضرت ابن مسعود رضی اللہ عنہ دیکھ رہے تھے کہ وہ ایک رکعت پڑھ
رہے ہیں، جب وہ نماز سے فارغ ہوئے تو) حضرت ابن مسعود (ایک رکعت کے ثبوت سے) انکار
کئے اور فرمائے: یہ کیسی نماز ہے؟ ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے زمانہ میں اس قسم کی بتراء
نماز پڑھتے ہوئے کسی کو نہیں دیکھا (حضرت ابن مسعود کے اس انکار کی سعد ابن ابی وقاص نے تردید
نہیں کی اور خاموش رہے)۔ (اس کی روایت ابن ابی شیبہ نے کی ہے۔)