اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 1885
ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ مغرب کی نماز دن کی وتر ہے (اس کے پہلے جتنی فرض نمازیں ہیں سب
کی رکعتیں جفت ہیں، مغرب کے فرض کے تین رکعتوں سے تمام نمازیں طاق ہوگئیں۔ ایسے ہی
رات کی نماز یعنی تہجد جفت ہے، مثل مغرب کے تین رکعت وتر کو ایک سلام سے پڑھ کر) رات کی نماز
کو طاق بناؤ۔ اس کی روایت نسائی نے کی ہے، اس حدیث کی سند بخاری اور مسلم کی شرط کے مطابق
Commentary and footnotes (1)
Note 1
ہے (اس حدیث شریف میں وتر کو مغرب کے فرض سے تشبیہ دی گئی ہے اس لئے جیسے مغرب کے فرض کی تین رکعتیں ہیں، ایسے ہی وتر کی بھی تین رکعتیں ہی ہوں گی)۔