اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 1941
ابو مالک اشجعی رضی اللہ عنہ اپنے والد سے روایت کرتے ہیں کہ ان کے والد
نے کہا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیچھے نماز پڑھی ہے، حضرت رسول اللہ صلی اللہ
علیہ وآلہ وسلم (بلا کسی حادثہ کے فجر کی فرض میں) کبھی قنوت نہیں پڑھے۔ اور اسی طرح میں نے
حضرت ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پیچھے نماز پڑھی ہے، حضرت ابوبکر نے (بلا کسی حادثہ کے فجر کی فرض
میں) کبھی قنوت نہیں پڑھی، اور ایسا ہی میں نے حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے پیچھے بھی نماز پڑھی
ہے، حضرت عمر نے بھی (بلا کسی حادثہ کے فجر کی فرض میں) کبھی قنوت نہیں پڑھی، اور میں نے
حضرت عثمان ذوالنورین رضی اللہ عنہ کے پیچھے بھی نماز پڑھی ہے، حضرت عثمان نے بھی (بلا کسی حادثہ
کے فجر کی فرض میں) کبھی قنوت نہیں پڑھی، اور میں نے حضرت علی مرتضی رضی اللہ عنہ کے پیچھے بھی
نماز پڑھی ہے، حضرت علی نے بھی (بلا کسی حادثہ کے فجر کی فرض میں) کبھی قنوت نہیں پڑھی، پھر ان
کے والد نے کہا: بیٹا! (ہر روز نماز فجر کے فرض میں قنوت پڑھنا) بدعت ہے، اور بالکل نئی بات ہے۔
(اس کی روایت نسائی نے کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sunan al-Nasa'i 1080 (unverified) 94% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.