Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer

Hadith 1738

(اس باب میں سفر کی حالت میں نماز پڑھنے کا بیان ہے)

In this book

Current reading

Prayer

(اس باب میں سفر کی حالت میں نماز پڑھنے کا بیان ہے)

Zujajat al-Masabih 1738Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2007
حارثہ بن وہب خزاعی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (حجۃ الوداع ادا فرما رہے تھے) جب منٰی میں پہنچے تو (وہاں چار رکعت والی نماز قصر کر کے) دو رکعت پڑھائے، حالانکہ ہماری تعداد حجۃ الوداع میں اس قدر کثیر تھی کہ پہلے کبھی ایسی نہ تھی، اور ہم کو کفار سے بھی کوئی خوف نہیں تھا، ہم بہت امن و اطمینان سے تھے۔ (باوجود اس کے پھر حضورؐ ہم کو چار رکعت والی فرض نماز کو قصر کر کے دو رکعت پڑھائے، اس سے معلوم ہوا کہ تعداد کا کم ہونا اور کفار سے خوف کا ہونا قصر کی شرط نہیں ہے، بہرحال سفر میں قصر کرنا ضروری ہے، اب رہا جب تم کہیں سفر کرو (جس کی مقدار تین منزل یعنی 48 میل (97 کلومیٹر) ہو تو تم پر گناہ نہیں (بلکہ ضروری ہے کہ تم چار رکعت والی فرض نماز یعنی ظہر و عصر و عشاء میں) قصر کرو (یعنی چار کی جگہ دو پڑھا کرو) بے شک کافر تمہارے کھلے دشمن ہیں اس آیت میں بظاہر قصر کے لئے خوف ہونے کی جو قید معلوم ہو رہی ہے وہ اتفاقی قید ہے، ضروری قید نہیں ہے چونکہ سفر میں اکثر خوف رہا کرتا ہے، اس لئے اتفاقی طور پر آیہ شریفہ میں خوف کی قید مذکور ہے اگر قصر کے لئے خوف ضروری ہوتا تو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم حجۃ الوداع کے موقع پر باوجود امن کے قصر نہ فرماتے۔ حضور کا حجۃ الوداع کے موقع پر امن کی حالت میں قصر فرمانا اس سے واضح طور پر ثابت ہوتا ہے کہ قصر کے لئے خوف ہونا ضروری نہیں ہے جیسا کہ اس حدیث سے واضح ہے)۔ (اس کی روایت بخاری اور مسلم نے متفقہ طور پر کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 1083 (unverified) 98% confidence
  • Candidate: Sahih Muslim 696a (unverified) 95% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.