Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer

Hadith 1775

(اس باب میں سفر کی حالت میں نماز پڑھنے کا بیان ہے)

In this book

Current reading

Prayer

(اس باب میں سفر کی حالت میں نماز پڑھنے کا بیان ہے)

Zujajat al-Masabih 1775Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2050
مورق عجلی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ کہتے ہیں کہ صفوان بن محرز نے ابن عمر رضی اللہ عنہما سے دریافت کیا کہ سفر میں نماز کس طرح پڑھنا چاہئے تو حضرت ابن عمر نے ارشاد فرمایا (کہ نماز جتنی زیادہ پڑھی جائے، بہتر ہے) اگر میں کہوں (کہ سفر میں چار رکعت نہیں پڑھنا چاہئے، صرف دو رکعت پڑھا کریں) (یہ سن کر تم کو یقین نہ آئے گا اور تم کہو گے کہ چار رکعت نماز پڑھنے سے روک رہے ہیں، اس لئے) مجھے خوف ہو رہا ہے کہ تم مجھ پر جھوٹ کا الزام لگاؤ گے۔ (ایسا نہیں ہے میں یہ اپنی طرف سے نہیں کہہ رہا ہوں۔ حضرت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو سفر میں دو رکعت پڑھتے ہوئے دیکھا اور حضرت سے سنا بھی ہوں کہ سفر میں دو رکعت ہی پڑھنا چاہئے) پھر جو شخص حضرت کے قول و فعل کا قصداً خلاف کرے تو وہ کافر ہوگا۔ (اس کی روایت امام طحاوی اور بیہقی نے کی ہے۔)