اردو
ابو لبابہ بن عبدالمنذر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی
اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جمعہ کا دن سب دنوں کا سردار ہے، اللہ تعالیٰ کے پاس سب دنوں
سے زیادہ جمعہ کی عظمت ہے اور عید الفطر اور عید الاضحی سے بھی زیادہ اللہ کے نزدیک اس کی عظمت ہے،
جمعہ میں پانچ عظیم الشان کام (کچھ ہوئے) ہیں (اور کچھ ہونے والے ہیں) اس لئے جمعہ کی سب
دنوں سے زیادہ عظمت ہے (اشرف المخلوقات) حضرت آدم علیہ الصلوۃ والسلام کی پیدائش کی تکمیل
جمعہ کے دن ہوئی (جمعہ کے دن ہی آپ کے جسم مبارک میں روح ڈالی گئی) آدم علیہ السلام کو جمعہ
کے دن ہی زمین کی طرف اتارا گیا (جس سے آدم علیہ السلام کی خلیفۃ اللہ ہونے کی تکمیل ہوئی،
پیغمبر آئے، کتابیں اتاری گئیں، یہ سب جنت سے اترنے سے ہی ہوا۔ اس سے بھی جمعہ کی عظمت
ثابت ہوتی ہے) اور جمعہ کے دن ہی حضرت آدم علیہ السلام کا انتقال ہوا (جس سے حضرت آدم علیہ
اسلام پریشانیوں کے گھر سے نکل کر امن و عافیت کے گھر میں پہنچے، اس سے بھی جمعہ کی عظمت
ثابت ہوتی ہے) اور جمعہ کے دن ایک گھڑی ایسی ہے جو بندہ مومن اللہ تعالیٰ سے اس وقت دعاء خیر
کرتا ہے تو اس کی دعا اللہ تعالیٰ قبول فرما لیتے ہیں، ہاں اس گھڑی میں اگر بندہ کوئی حرام اور ناجائز کام
کی دعا کرے تو وہ دعا قبول نہیں ہوگی۔ (اس میں بندے کا ہی فائدہ ہے۔ وہ اپنی بے سمجھی سے ناجائز
امور کا سوال کر رہا تھا اس لئے اس کی دعا قبول نہیں کئے۔ اور اس کو اسی دعا کے شر سے بچا دئے۔
قیامت (کے نفخ ثانی کی طرح نفخ اول بھی) جمعہ کے دن ہوگا۔ اسی وجہ سے جب جمعہ کا دن ہوتا ہے
تو (انسان کے سوا) مقرب فرشتے، آسمان و زمین، ہوائیں، پہاڑ، دریا سب ڈرے اور سہمے ہوئے
رہتے ہیں (کہ شاید اسی جمعہ کو قیامت قائم ہوجائے، اور ہم تباہ ہوجائیں نفخ اول کا یہ عظیم الشان کام
بھی جمعہ کے دن ہوگا)۔ (اس حدیث کی روایت ابن ماجہ نے کی ہے۔)
اور امام احمد کی روایت میں سعد بن معاذ رضی اللہ عنہ سے اسی طرح مذکور ہے)
کہ ایک انصاری صحابی حضرت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عرض کئے کہ حضور جمعہ میں کیا کیا خیر و
برکات ہیں ان کو بیان فرمائیے، آپ ان انصاری کو وہی پانچ بتلائے جن کا صدر میں ذکر ہوا ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sunan Ibn Majah 1084 (unverified) 98% confidence
- Candidate: Mishkat al-Masabih 1363 (unverified) 85% confidence
Mishkat (candidate) 1363
Confidence and text similarity are not editorial verification.