اردو
ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے آپ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جمعہ کے دن میں ایک ساعت ایسی ہے کہ اگر کسی مسلمان کو وہ
مل جائے اور وہ اس میں اللہ تعالیٰ سے کوئی بھلائی کی دعاء کرے تو اللہ تعالیٰ اس کی دعاء قبول
کر کے وہ بھلائی اس کو عطا فرماتے ہیں۔ اس کی روایت بخاری اور مسلم نے متفقہ طور پر کی ہے
اور مسلم میں اتنا اور ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ قبولیت کی وہ ساعت
بہت تھوڑی ہے۔
اور بخاری اور مسلم کی ایک اور روایت میں اس طرح ہے کہ رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ جمعہ کے دن میں ضرور ایک ساعت ایسی ہے اگر ٹھیک اس
ساعت میں کوئی مسلمان دعاء میں مشغول ہو تو اللہ تعالیٰ اس کی وہ دعاء (اس ساعت کی برکت
سے) ضرور قبول فرماتے ہیں۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih al-Bukhari 935 (unverified) 98% confidence
- Candidate: Sahih Muslim 852a (unverified) 95% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.