Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer

Hadith 1829

(اس باب میں خطبہ جمعہ اور نماز جمعہ کے احکام مذکور ہیں)

In this book

Current reading

Prayer

(اس باب میں خطبہ جمعہ اور نماز جمعہ کے احکام مذکور ہیں)

Zujajat al-Masabih 1829Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2120
یعلیٰ بن امیہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو (خطبہ میں سورہ زخرف پ 25 ع 7، آیت نمبر: 77 کی) یہ آیت منبر پر پڑھتے ہوئے سنا ہے: (کفار نجات سے جب بالکل مایوس ہو جائیں گے تو موت کی تمنا کریں گے) اور دوزخ کے داروغہ مالک نامی فرشتے کو پکاریں گے کہ اے مالک تم ہی دعا کرو کہ تمہارا پروردگار ہم کو موت دے کے ہمارا کام ہی تمام کر دے۔ وہ فرشتہ جواب دے گا کہ تم ہمیشہ اسی حال میں رہو گے (نہ نکلو گے نہ مرو گے)۔ (اس کی روایت بخاری اور مسلم نے متفقہ طور پر کی ہے۔)
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 4819 (unverified) 96% confidence
  • Candidate: Sahih Muslim 871a (unverified) 96% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف:۔ اس حدیث سے معلوم ہوا کہ خطبہ میں قرآن کی آیتوں کا پڑھنا مسنون ہے (مرقات)