اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 2121
ام ہشام بنت حارثہ بن نعمان رضی اللہ عنہا سے روایت ہے آپ فرماتی ہیں کہ میں
نے سورہ ”ق والقرآن المجيد“ رسول پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زبان مبارک سے سن کر یاد کر لی۔
حضور ہر جمعہ کو منبر پر خطبہ میں سورہ ق کی تلاوت (اکثر) فرماتے تھے۔ اس کی روایت مسلم نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih Muslim 873a (unverified) 98% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.
Commentary and footnotes (1)
Note 1
ف:۔ اس حدیث شریف میں ارشاد ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہر جمعہ کو خطبہ میں سورہ ق پڑھا کرتے تھے۔ اس بارے میں اشعۃ اللمعات اور مرقات میں اس طرح مذکور ہے کہ حضور کا سورہ ق کو ہر جمعہ میں پڑھنا اس وقت کا واقعہ ہے جب کہ ام ہشام مسجد نبوی میں جمعہ کے لئے حاضر ہوا کرتی تھیں، نہ کہ حضور عمر بھر ہمیشہ سورہ ق کو ہر جمعہ میں پڑھا کئے ہیں، دوسرے یہ کہ حضور سورہ ق کی پوری سورت ہر جمعہ میں تلاوت نہیں فرماتے تھے بلکہ ام ہشام کے حاضر ہونے کی مدت میں مختلف خطبوں میں سورہ ق کو تھوڑا تھوڑا کر کے پڑھا کئے ہیں، اس حدیث سے بھی حضور سے خطبہ میں قرآن کی آیتوں کا پڑھنا ثابت ہوتا ہے۔