Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Prayer

Hadith 1830

Chapter of the Sermon (Khutbah) and Prayer

In this book

Current reading

Prayer

Chapter of the Sermon (Khutbah) and Prayer

Zujajat al-Masabih 1830Volume 1

English

Umm Hisham bint Harithah ibn Al-Nu'man (may Allah be pleased with her) narrated: "I only memorized 'Qaf. By the Glorious Quran' (Qaf 50:1) from the tongue of the Messenger of Allah (ﷺ), as he would recite it every Friday on the pulpit when he addressed the people."

العربية

Typed, pending editorial approval
۱۸۳۰ - وَعَنْ أُمَّ هِشَامٍ بِنْتِ حَارَثَةَ بْنِ النُّعْمَانِ (رضي الله عنه) قَالَتْ: مَا أَخَذْتُ {قَ وَالْقُرْءَانِ الْمَجِيدِ} إِلَّا عَنْ لِسَانِ رَسُوْلِ اللهِ ﷺ يَقْرَأُهَا كُلَّ جُمُعَةٍ عَلَى الْمِنْبَرِ إِذَا خَطَبَ النَّاسَ. رَوَاهُ مُسْلِمٌ.

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2121
ام ہشام بنت حارثہ بن نعمان رضی اللہ عنہا سے روایت ہے آپ فرماتی ہیں کہ میں نے سورہ ”ق والقرآن المجيد“ رسول پاک صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زبان مبارک سے سن کر یاد کر لی۔ حضور ہر جمعہ کو منبر پر خطبہ میں سورہ ق کی تلاوت (اکثر) فرماتے تھے۔ اس کی روایت مسلم نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 873a (unverified) 98% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف:۔ اس حدیث شریف میں ارشاد ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہر جمعہ کو خطبہ میں سورہ ق پڑھا کرتے تھے۔ اس بارے میں اشعۃ اللمعات اور مرقات میں اس طرح مذکور ہے کہ حضور کا سورہ ق کو ہر جمعہ میں پڑھنا اس وقت کا واقعہ ہے جب کہ ام ہشام مسجد نبوی میں جمعہ کے لئے حاضر ہوا کرتی تھیں، نہ کہ حضور عمر بھر ہمیشہ سورہ ق کو ہر جمعہ میں پڑھا کئے ہیں، دوسرے یہ کہ حضور سورہ ق کی پوری سورت ہر جمعہ میں تلاوت نہیں فرماتے تھے بلکہ ام ہشام کے حاضر ہونے کی مدت میں مختلف خطبوں میں سورہ ق کو تھوڑا تھوڑا کر کے پڑھا کئے ہیں، اس حدیث سے بھی حضور سے خطبہ میں قرآن کی آیتوں کا پڑھنا ثابت ہوتا ہے۔