اردو
عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے آپ فرماتے ہیں کہ رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (خطبہ دینے کے لئے جب) منبر پر تشریف رکھتے تو ہم (سامعین کسی
قدر قبلہ کی طرف سے مڑ کر) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی طرف رخ کئے ہوئے بیٹھتے۔
اور امام ابوحنیفہ رحمہ اللہ کو دیکھا گیا کہ جب موذن اذان سے فارغ ہو جاتا تو
آپ امام کی طرف اپنا رخ کئے ہوئے خطبہ سنتے تھے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Jami al-Tirmidhi 509 (unverified) 95% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.
Commentary and footnotes (1)
Note 1
اس کی روایت ترمذی نے کی ہے۔ اور مبسوط میں مذکور ہے کہ سامعین کے لئے مستحب یہ ہے کہ امام خطبہ دیتے وقت سب امام کی طرف رخ کئے ہوئے رہیں۔