اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 2265
جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ (ایک دفعہ بارش رک گئی
تھی اور بارش نہ ہونے سے لوگ بہت پریشان تھے ایسے وقت) میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو
دیکھا کہ آپ اپنے مبارک ہاتھوں کو اٹھائے ہوئے یہ دعا فرما رہے تھے۔ (مرقات میں بھی ایسے ہی
اے اللہ! ہم پر ایسی بارش برسائیے جو قحط دور کرنے میں ہمارے امداد کرے اور جس سے ہم کو
فائدہ ہی فائدہ ہو کوئی ضرر نہ ہو، الٰہی ایسی بارش برسائیے جس سے چوطرف سرسبزی ہی سرسبزی
ہو جائے، اب دیر نہ کیجئے جلدی سے بارش برسائیے اس سے زیادہ انتظار نہ کروائیے۔
جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے یہ دعا فرماتے ہی ہم کیا
دیکھتے ہیں کہ ابر اٹھا اور ہمارے چوطرف چھا گیا۔ اس کی روایت ابوداؤد نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sunan Abi Dawud 1169 (unverified) 97% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.