Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Funerals

Hadith 2048

(اس باب میں موت کی آرزو کرنے کا اور موت کو یاد کرتے رہنے کی فضیلت کا

In this book

Current reading

Funerals

(اس باب میں موت کی آرزو کرنے کا اور موت کو یاد کرتے رہنے کی فضیلت کا

Zujajat al-Masabih 2048Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2382
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، آپ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں: (مسلمانو!) تم میں سے کوئی (پریشانیوں کی وجہ سے گھبرا کر دل سے) موت آنے کی آرزو نہ کرے اور (نہ زبان سے) موت آنے کی دعا کرے (جب موت آنا ہے آ کے رہے گی) موت آنے سے پہلے (موت کی آرزو کرنے کے یا موت آنے کی دعا کرنے کے کیوں بے صبری کا اظہار کرتے ہو، اگر صبر کرتے تو تم کو اس کا ثواب ملتا تم کو کچھ خبر ہے) کہ مرنے سے نیک عمل کرنے کا موقع جاتا رہتا ہے بلکہ عمر (کے بڑھنے) سے مسلمان کے لئے نیکیوں کو بڑھانے کا موقع ملتا ہے مرنے کے بعد تم بہت آرزو کرو گے مگر نیک عمل کرنے کا موقع نہیں ملے گا، زندگی کو غنیمت جانو جہاں تک ہو سکے نیک اعمال کرنے کی کوشش میں رہو، مسلمان کی زندگی بھی ایک نعمت الٰہی ہے، اس وقت اس کے لئے نیکیاں جمع ہوتی رہتی ہیں، تم موت کی آرزو اور دعا کر کے کیوں اس موقع کو کھونا چاہتے ہو؟ اس لئے موت کی آرزو یا دعا ہرگز نہ کرنا۔) اس حدیث کی روایت مسلم نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 2682 (unverified) 98% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.