Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Funerals

Hadith 2095

(اس باب میں میت کو غسل دینے کا اور کفن پہنانے کا بیان ہے)

In this book

Current reading

Funerals

(اس باب میں میت کو غسل دینے کا اور کفن پہنانے کا بیان ہے)

Zujajat al-Masabih 2095Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2440
سعد بن ابراہیم رضی اللہ عنہما اپنے والد ابراہیم سے روایت کرتے ہیں کہ عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ روزہ سے تھے، افطار کے وقت آپ کے لئے کھانا لایا گیا (تکلف کا کھانا دیکھ کر فرمائے، ہماری تو یہ حالت ہے کہ دنیا کی نعمتیں ہم کو مل رہی ہیں) (یہ اشعۃ اللمعات میں مذکور ہے۔12) اور ایک مصعب بن عمیر بھی تھے کہ جن کے سامنے نعمتوں کا کھانا آنا تو کیا کہ جب وہ شہید ہوئے تو ان کو کفن تک پورا نہ ملا (پھر کسر نفسی سے فرمائے) حالانکہ وہ مجھ سے بہتر تھے (ان کے کفن کی کیا حالت بیان کروں) اتنا چھوٹا کفن تھا کہ جب اس سے سر چھپاتے تو پاؤں باہر ہو جاتے اور اگر پاؤں ڈھانکتے تو سر کھل جاتا تھا، راوی حدیث ابراہیم رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ مجھے خیال پڑتا ہے کہ حضرت عبدالرحمن بن عوف نے یہ بھی فرمایا کہ ایسا ہی حضرت حمزہ رضی اللہ عنہ کا حال تھا کہ جب وہ شہید ہوئے (تو ان کو بھی پورا کفن نہ (یہ اشعۃ اللمعات میں مذکور ہے۔12) ملا ان کے کفن کی بھی وہی حالت تھی کہ سر چھپاتے تو پیر کفن سے نکل جاتے، اور پیر چھپاتے تو سر کھل جاتا تھا، تو سر کو چھپا کر پیروں پر گھاس ڈال دی گئی) حالانکہ وہ (رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے چچا ہونے کے لحاظ سے) مجھ سے، بہتر تھے (اب ہماری حالت سنئے) خوب دنیا ملی (جس کی وجہ طرح طرح کے کھانے کھا رہے ہیں) خدا نخواستہ کہیں ہماری نیکیوں کا یہ بدل تو نہیں ہے، خدا ایسا نہ کرے (ایسا ہو کہ اللہ تعالیٰ اپنے فضل و کرم سے دنیا کی یہ نعمتیں ہم کو دے رہا ہو، اور آخرت میں بھی سب صحابہ کے ساتھ آخرت کی نعمتیں سرفراز کرے) حضرت عبدالرحمن یہ کہہ کر اس درد سے رونے لگے (باوجود اس کے کہ روزہ دار تھے، بھوک تھی) رونے کی وجہ سے کھانا نہ کھا سکے۔ اس کی روایت بخاری نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 1274 (unverified) 93% confidence
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 4045 (unverified) 91% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.