اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor grouped label
25/2441-2442۔ ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، آپ فرماتے ہیں کہ
غزوۂ احد میں جو صحابہ کرام شہید ہوئے تھے، ان کے لئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ارشاد ہوا
کہ ان سے ہتھیار علیحدہ کئے جائیں اور جو سامان چمڑے کا ان کے جسم پر ہے (جیسے پوستین اور
موزے وغیرہ) یہ بھی ان سے علیحدہ کیا جائے (اور بغیر غسل (ایسا ہی بخاری کی ایک روایت میں مذکور
ہے۔12) دیئے کے) ان کے خون آلود کپڑوں ہی میں ان کو دفن کیا جائے۔
اس کی روایت ابوداؤد اور ابن ماجہ نے کی ہے، اور حاکم، امام احمد، دارقطنی، طبرانی، بیہقی)
ابوداؤد اور ابن ماجہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم احد میں جو صحابہ شہید
ہوئے تھے ان پر نماز جنازہ ادا فرمائے (اس سے ثابت ہوا کہ میدان جنگ میں کافروں کے ہاتھ
سے جو مسلمان شہید ہوتے ہیں ان پر نماز جنازہ تو پڑھی جائے مگر غسل نہ دیا جائے اور ان سے ان
کے ہتھیار اور چمڑے کا سامان علیحدہ کر کے ان ہی کے خون آلودہ کپڑوں میں ان کو دفن کیا جائے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih al-Bukhari 1343 (unverified) 95% confidence
- Candidate: Sunan Abi Dawud 3134 (unverified) 93% confidence
- Candidate: Sunan Ibn Majah 1515 (unverified) 91% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.