Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Funerals

Hadith 2112

(اس باب میں جنازہ کے ساتھ کیسے چلنا اور جنازہ پر نماز کس طرح ادا کرنا چاہئے،

In this book

Current reading

Funerals

(اس باب میں جنازہ کے ساتھ کیسے چلنا اور جنازہ پر نماز کس طرح ادا کرنا چاہئے،

Zujajat al-Masabih 2112Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2469
واثلہ بن الاسقع رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ (ایک دن، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک مسلمان کی نماز جنازہ پڑھا رہے تھے ہم بھی آپ کے ساتھ نماز میں شریک تھے (تیسری تکبیر کے بعد) آپ جو دعاء پڑھ رہے ہیں اس کو خوب سنا ہوں آپ یہ دعاء فر الٰہی! یہ مردہ جس کا یہ جنازہ ہے، فلاں ہے اور فلاں کا بیٹا ہے اور یہ مسلمان ہوکر آپ کی پناہ میں آگیا ہے۔ (اور اس کے مسلمان ہونے کی وجہ سے آپ اس کو امن دیدیئے ہیں۔) حبل اللہ یعنی قرآن پر ہمیشہ عمل کیا کرتا تھا جس کی وجہ سے آپ اس کو اپنی حفاظت میں لے لئے تھے۔ فَقِهِ مِنْ فِتْنَةِ الْقَبْرِ وَ عَذَابِ النَّارِ. (اور ہر مسلمان کو قبر کے فتنہ سے اور دوزخ کے عذاب سے بچانے کا آپ وعدہ کئے ہیں یہ بھی مسلمان ہے۔) اس کو بھی آپ قبر کے فتنہ اور دوزخ کے عذاب سے بچایئے۔) آپ جو وعدہ کرتے ہیں پورا کرتے ہیں۔ - وَأَنْتَ أَهْلُ الْوَفَاءِ وَالْحَقِّ. اور آپ حق ہیں یعنی سچے ہیں اور آپ کا ہر وعدہ پورا ہوکر رہتا ہے۔ - (اے اللہ! یہ مردہ نادم اور شرمندہ ہوکر آپ کے سامنے آ رہا ہے) آپ اس کی مغفرت فرمادیجئے اور اس پر رحمت نازل کیجئے (آپ کی کیا شان کہوں آپ کے سامنے جو نادم ہوکر آتا ہے) آپ اس کی مغفرت فرما دیتے ہیں اور آپ اس پر رحمت نازل کرتے ہیں۔ اس کی روایت ابوداؤد اور ابن ماجہ نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 3202 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Sunan Ibn Majah 1499 (unverified) 98% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.