Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Funerals

Hadith 2111

(اس باب میں جنازہ کے ساتھ کیسے چلنا اور جنازہ پر نماز کس طرح ادا کرنا چاہئے،

In this book

Current reading

Funerals

(اس باب میں جنازہ کے ساتھ کیسے چلنا اور جنازہ پر نماز کس طرح ادا کرنا چاہئے،

Zujajat al-Masabih 2111Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor grouped label
26/2467-2468 عوف بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ ایک جنازہ کی نماز رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پڑھائے (اور میں بھی اس وقت حاضر تھا، تیسری تکبیر کے بعد مردہ کے لئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جو دعاء فرمائے، کیا کہوں وہ کیسی دعاء تھی، مجھے خوب یاد ہے کہ) اس دعاء کے الفاظ یہ تھے: الٰہی! اس مردہ کی (جس کا یہ جنازہ ہے اس کے گناہوں کو مٹا کر) مغفرت فرما دیجئے (اس کے نیکیاں قبول کر کے) اس پر رحمت نازل فرمائیے: (اس کو عذاب سے بچا کر) عافیت میں رکھئے (اور اس سے جو جو قصور اور کوتاہیاں ہوئی ہے، ان کو نظر انداز کر کے) معاف فرمائیے، (جیسے کریم مہمان نوازی کرتا ہے، ایسا ہی آپ تو سب سے زیادہ کریم ہیں) اس کی بہت عزت کے ساتھ مہمان نوازی کیجئے اور اس کی قبر کو بہت وسیع کر دیجئے۔ (الٰہی! جب ہم کسی کپڑے کو پاک کرنا چاہتے ہیں تو اس کو پانی برف اور اولے سے دھویا کرتے ہیں، ایسا ہی) آپ اس کے تمام گناہوں کو ختم قسم کی مغفرت سے بالکل پاک و صاف کر دیجئے، جیسے سفید کپڑے کو خاص اہتمام سے دھویا جاتا ہے تا کہ اس میں کوئی دھبہ نہ رہے، ایسا ہی اس کے تمام گناہوں کو صغیرہ ہوں یا کبیرہ، حقوق اللہ ہوں، یا حقوق العباد اپنے فضل و کرم سے ایسا معاف کر دیجئے کہ کوئی گناہ باقی نہ رہے، (اب یہ اپنے گھر کو اور اپنے اہل و عیال کو چھوڑ کر آپ کے پاس آ رہا ہے) تو اس کے گھر سے بہتر آپ اپنے پاس اس کو گھر دیجئے اور اس کے خادموں سے، بہتر اس کو خادم دیجئے اور اس کی بیوی سے بہتر اس کو بیوی دیجئے (تا کہ یہ دنیا کی کسی چیز کو یاد نہ کرے، ہم کو آپ کی رحمت سے بڑی امید ہے۔) اس کو قبر اور دوزخ کے عذاب سے بچا کر جنت میں داخل کر دیجئے (تو سب کچھ اس کو مل جاتا ہے۔) راوی حدیث عوف بن مالک کہتے ہیں کہ جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو یہ دعاء کرتے ہوئے سنا تو میں آرزو کرنے لگا کہ کاش یہ مردہ میں ہوتا تو اچھا تھا۔ (کہ یہ دعاء میرے لئے کی جاتی۔) اس حدیث کی روایت مسلم نے کی ہے۔12
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 963a (unverified) 99% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.