Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Funerals

Hadith 2124

(اس باب میں جنازہ کے ساتھ کیسے چلنا اور جنازہ پر نماز کس طرح ادا کرنا چاہئے،

In this book

Current reading

Funerals

(اس باب میں جنازہ کے ساتھ کیسے چلنا اور جنازہ پر نماز کس طرح ادا کرنا چاہئے،

Zujajat al-Masabih 2124Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2486
ام المؤمنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے، آپ فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں کہ کسی مردہ کو برا نہ کہو (تم کو کیا معلوم کہ اگر وہ توبہ کر کے مرا ہے تو وہ توبہ کی وجہ سے جنتی ہو گیا اور تم برا سمجھ کر اس کو برا کہتے ہیں، یہ بے فائدہ بات ہے اور تم سے اس کا مواخذہ ہوگا اور اگر وہ کفر یا فسق کی حالت میں مرا ہے اور توبہ نہیں کیا تو جو) اس کو سزا ہونا ہے وہ ہو رہی ہے، اپنے کئے کا بدلہ پا رہا ہے (تمہارا اس کو برا کہنے سے کیا فائدہ ہے، مسلمان کی شان یہ ہے کہ بے فائدہ کام نہ کرے اور بے فائدہ بات نہ کہے۔) اس حدیث کی روایت بخاری نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 1393 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 6516 (unverified) 97% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.