اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 2485
حضرت عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، آپ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرمائے ہیں کہ جس مسلمان میت کے لئے اس کے نیک ہونے کی چار مسلمان
گواہی دیں تو (یہ علامت ہے کہ وہ مسلمان جنت کا مستحق ہے اللہ تعالیٰ اپنے فضل و کرم سے) اس کو
جنت دے گا، (اس لئے کہ جنت نیکیوں کا بدلہ ہے) حضرت عمر فرماتے ہیں کہ ہم عرض کئے حضور اگر
تین مسلمان میت کے نیک ہونے کی گواہی دیں تو کیا حکم ہے؟ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ارشاد
فرمائے کہ وہ بھی جنت کا مستحق ہوگا اور جنت میں داخل کیا جائے گا، پھر ہم عرض کئے: یا رسول اللہ کہ
اگر دو2 مسلمان ایسی گواہی دیں (تو اس کا کیا حکم ہے) حضور ارشاد فرمائے: تب بھی یہی حکم ہے
(کہ وہ مسلمان جنت میں داخل کیا جائے گا) پھر ہم نے حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام سے یہ دریافت ہی
نہیں کیا کہ اگر ایک مسلمان کسی مسلمان میت کے نیک ہونے پر گواہی دے تو اس کا کیا حکم ہے؟
(اس لئے کہ گواہی کا نصاب کم سے کم دو مسلمان ہیں۔) اس حدیث کی روایت بخاری نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih al-Bukhari 1368 (unverified) 99% confidence
- Candidate: Sahih al-Bukhari 2643 (unverified) 96% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.