Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Funerals

Hadith 2158

(اس باب میں مردوں کے دفن کرنے کا بیان ہے)

In this book

Current reading

Funerals

(اس باب میں مردوں کے دفن کرنے کا بیان ہے)

Zujajat al-Masabih 2158Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2532
ہشام بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جنگ اُحد کے ختم ہونے کے بعد (جب شہیدوں کو دفن کر رہے تھے اس وقت) ارشاد فرمایا نے قبریں کھودو اور کشادہ کھودو اور گہری کھودو (کم سے کم قبر کمر کے برابر گہری ہو، جتنا زیادہ گہری کھودو گے بہت اچھا ہے، چاہے سینہ (جیسا کہ مرقات میں مذکور ہے) تک ہو یا قد کے برابر ہو) اور قبر کو پاک و صاف بناؤ (کہ زمین ہموار رہے، مٹی اور کوئی چیز اس میں نہ رہے) بہتر تو یہ ہے کہ ایک قبر میں ایک ہی مردہ دفنایا جائے، اگر ضرورت ہو تو) ایک قبر میں دو، دو، تین تین بھی دفن کرو (اگر دو مردوں کے بیچ میں مٹی یا اینٹوں سے آڑ بنائی جائے) (ردالمحتار۔12) (جب کئی مردوں کو ایک قبر میں دفن کرنا پڑے تو ان میں سب سے زیادہ جس کا علم و عمل تھا اسی کو قبر میں پہلے اتاریں اور اس کو قبلہ کی طرف پہلے رکھیں، مثلاً) جس کو قرآن زیادہ یاد ہو، اس کو پہلے قبر میں اتار کر (قبلہ کی طرف پہلے) رکھیں (پھر اس سے کم جس کو قرآن یاد ہو، اس کے بعد اس کو رکھیں، ایسے ہی ترتیب وار مردوں کو ایک قبر میں ضرورۃً رکھ سکتے ہیں۔) اس حدیث کی روایت امام احمد، ترمذی، ابوداؤد اور نسائی نے کی ہے اور ابن ماجہ نے بھی اس کے قریب قریب روایت کی ہے۔12
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 3215 (unverified) 94% confidence
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 1713 (unverified) 94% confidence
  • Candidate: Sunan Ibn Majah 1560 (unverified) 87% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.