Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Funerals

Hadith 2181

(اس باب میں یہ بیان ہے کہ میت پر کس طرح رونا جائز ہے اور کس طرح کا

In this book

Current reading

Funerals

(اس باب میں یہ بیان ہے کہ میت پر کس طرح رونا جائز ہے اور کس طرح کا

Zujajat al-Masabih 2181Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2555
اسامہ بن زید رضی اللہ عنہما سے روایت ہے، آپ فرماتے ہیں کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پاس بیٹھے ہوئے تھے کہ اتنے میں حضور کی صاحبزادی حضرت زینب رضی اللہ عنہا نے خدمت اقدس میں کسی شخص سے یہ کہلا بھیجا کہ میرا لڑکا سکرات کی حالت میں ہے آپ ذرا تشریف لائیے حضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرمائے تم واپس جا کر ان کو میرا سلام پہنچاؤ اور کہو کہ جو کچھ اللہ تعالیٰ لیتا ہے وہ اسی کا ہے اور جو کچھ وہ دیتا ہے وہ بھی اسی کا ہے اور اس کے پاس ہر چیز کا ایک وقت مقرر ہے (وہ وقت ٹل نہیں سکتا) تم کو چاہئے کہ ثواب کی نیت سے صبر اختیار کریں، حضرت زینب پھر دوبارہ کسی کو بھیجے اور قسم دے کر عرض کئے: آپ ضرور تشریف لائیے، یہ سن کر حضور کھڑے ہوئے اور سعد بن عبادہ، معاذ بن جبل، ابی بن کعب اور زید بن ثابت اور دیگر صحابہ بھی حضور کے ساتھ ہو گئے (جب حضور صاحبزادی کے مکان پر پہنچے تو حضور کے سامنے بچے کو پیش کیا گیا، اس وقت بچہ سکرات کی حالت میں تھا، بچے کی سانس سینہ میں اضطراب کے ساتھ چل رہی تھی، یہ حالت دیکھ کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دونوں آنکھوں سے آنسو جاری ہو گئے، حضور کو روتے دیکھ کر) حضرت سعد عرض کئے: یا رسول اللہ! کیا آپ بھی روتے ہیں؟ حضور فرمائے: سنو سعد! (کسی کی موت پر نوحہ کرنا، چیخنا چلانا، کپڑے پھاڑ لینا اور سر پیٹنا یہ سب حرام اور منع ہیں) البتہ آنکھوں سے (بغیر نوحہ کے) آنسو جاری ہونا، بشریت کا تقاضا ہے اور رحمت و نرم دلی کی نشانی ہے۔ جس کو اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کے دلوں میں پیدا فرماتا ہے (اس لئے یہ جائز ہے) اور اللہ تعالیٰ بھی اپنے بندوں میں سے انہیں پر رحم فرماتا ہے جو رحم دل ہوتے ہیں۔ اس کی روایت بخاری اور مسلم نے متفقہ طور پر کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 1284 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Sahih Muslim 923a (unverified) 98% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.