Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

Funerals

Hadith 2223

(اس باب میں قبروں کی زیارت کا جائز ہونا، زیارت قبور کی فضیلت اور زیارت

In this book

Current reading

Funerals

(اس باب میں قبروں کی زیارت کا جائز ہونا، زیارت قبور کی فضیلت اور زیارت

Zujajat al-Masabih 2223Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2598
محمد بن النعمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ فرماتے ہیں کہ مجھ سے ایک صحابی نے روایت کی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرمائے ہیں کہ جو کوئی مسلمان ہفتہ میں کسی ایک دن اپنے ماں باپ کی قبروں یا ان میں سے کسی ایک کی قبر کی زیارت کرے تو اس کے گناہ بخش دئے جاتے ہیں اور اس کا نام اس دفتر میں لکھا جاتا ہے کہ جس دفتر میں والدین کے فرماں بردار اور خدمت گزار اولاد کا نام لکھا ہوا رہتا ہے۔ اس کی روایت بیہقی نے شعب الایمان مرسلاً کی ہے۔

[Narrated by Al-Bayhaqi in Shu'ab Al-Iman as Mursal]

Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Mishkat al-Masabih 1767 (unverified) 90% confidence

Mishkat (candidate) 1767

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف: اس حدیث شریف میں والدین کی قبور کی زیارت کرنے کی جو فضیلت آئی ہے وہ عام ہے، فرماں بردار اور نافرمان دونوں کے لئے ہے لیکن خاص کر بشارت اس اولاد کے لئے ہے، جو ماں باپ کی زندگی میں ان کی نافرمان رہے اور ماں باپ ان سے ناراض رہے، اگر وہ نافرمان اولاد ان کے مرنے کے بعد ہفتہ میں ایک بار اپنے ماں باپ کی قبر پر جایا کرے اور ان کی مغفرت کی دعاء کیا کریں تو اس کے اپنے گناہ بھی معاف ہو جاتے ہیں اور اس کا نام والدین کے خدمت گزار اور فرماں بردار اولاد کے دفتر میں لکھا جاتا ہے۔12