اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 2690
عبدالمطلب بن ربیعہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں کہ یہ صدقات لوگوں کے (اموال کے) میل ہیں (جو لوگوں
کو اور ان کے مالوں کو پاک کرتے ہیں اس لئے) نہ تو یہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے
حلال ہیں، نہ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی آل کے لئے۔ اس کی روایت مسلم نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih Muslim 1072b (unverified) 97% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.
Commentary and footnotes (1)
Note 1
ف: اس حدیث شریف میں ارشاد ہے کہ صدقات حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور آل محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لئے حلال نہیں، اس بارے میں مرقات اور اشعۃ اللمعات میں لکھا ہے کہ یہاں ”آل محمد“ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے مراد اقرباء یعنی بنو ہاشم ہیں جن کی تفصیل یہ ہے: اولاد حارث بن عبدالمطلب، اولاد عباس بن عبدالمطلب، اولاد حضرت علی بن ابی طالب، اولاد جعفر بن ابی طالب، اولاد عقیل بن ابی طالب، ہدایہ میں بھی ایسا ہی مذکور ہے۔