اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 2741
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں کہ سخاوت جنت میں ایک درخت (کے مانند) ہے (جس کی شاخیں دنیا
میں پھیلی ہوئی ہیں تو جو کوئی سخی ہوگا وہ اس (درخت) کی کسی ایک شاخ کو پکڑے گا اور یہ شاخ اس
شخص کو اس وقت تک نہیں چھوڑتی جب تک کہ اس کو جنت میں داخل نہ کرے، اور بخل (بھی) دوزخ
میں ایک جھاڑ (کے مانند) ہے، جس کی شاخیں بھی دنیا میں پھیلی ہوئی ہیں تو جو کوئی بخیل ہوگا وہ اس
(جھاڑ) کی کسی ایک شاخ کو پکڑے گا اور یہ شاخ اس شخص کو اس وقت تک نہیں چھوڑتی جب تک کہ
اس کو جہنم میں داخل نہ کر دے۔
اس کی روایت بیہقی نے شعب الایمان میں کی ہے۔