Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

(اس کتاب میں زکات کا بیان ہے)

Hadith 2378

Chapter on The Virtue of Charity

In this book

Current reading

(اس کتاب میں زکات کا بیان ہے)

Chapter on The Virtue of Charity

Zujajat al-Masabih 2378Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2785
ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرمائے ہیں کہ ایک بدکار عورت کی بخشش (محض) اس بناء پر ہوگئی (کہ اس نے ایک پیاسے کتے کو پانی پلایا تھا) جبکہ وہ راستہ سے گزر رہی تھی تو اس نے ایک کتے کو کنویں کے پاس دیکھا جو (پیاس کے مارے) اپنی زبان باہر نکالے ہوئے تھا اور قریب تھا کہ وہ (پیاس کی شدت کے مارے) ہلاک ہو جائے۔ پس اس نے اپنا موزہ نکالا اور اس کو اپنی اوڑھنی سے باندھ کر کنویں سے پانی کھینچا اور کتے کو پلایا۔ اس کام کے صلہ میں اس عورت کو بخش دیا گیا۔ صحابہ رضی اللہ عنہم نے عرض کیا کہ کیا جانوروں پر احسان کرنے میں بھی ہم کو ثواب ملتا ہے؟ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرمائے: ہاں! ہر جاندار کے ساتھ احسان کرنے میں ثواب ملتا ہے۔ اس کی روایت بخاری اور مسلم نے متفقہ طور پر کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 3321 (unverified) 98% confidence
  • Candidate: Sahih Muslim 2245b (unverified) 90% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.