اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 2821
سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ جب رسول
اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے عورتوں سے بیعت لی تو ایک قوی اور جسیم عورت کھڑی ہوئی جو غالباً
قبیلہ مُضَر کی عورتوں میں سے تھیں، عرض کیں: یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ہم اپنے باپ،
بیٹے اور شوہروں کے زیر پرورش ہوتی ہیں (ارشاد فرمایا ہے کہ ان کی اجازت کے بغیر ان کے مال
سے) ہمیں کیا چیز (خیرات کرنا) جائز ہے۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرمائے کہ کچھ چیزیں
(جو جلد خراب ہو جاتی ہوں، مثلاً سالن، دودھ اور پکا میوہ وغیرہ) تم ان کو کھلاؤ اور ہدیہ کے طور پر بھی
بھیج سکتی ہو (جس کا عام طور پر رواج بھی ہے)۔ اس کی روایت ابوداؤد نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sunan Abi Dawud 1686 (unverified) 82% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.