اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 2840
سلمان فارسی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ ماہ شعبان کے
آخری دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہم کو خطبہ دیا اور اس (خطبہ) میں ارشاد فرمایا کہ ایک
بڑے مہینہ نے تم پر سایہ ڈالا ہے جو برکت والا مہینہ ہے یہ ایک ایسا (مبارک) مہینہ ہے جس میں
ایک ایسی رات ہے (جس میں عبادت کرنا) ہزار مہینوں (کی راتوں میں عبادت کرنے سے) بہتر
ہے۔ اللہ تعالیٰ نے اس مہینہ کے روزے فرض کئے ہیں اور اس مہینہ کی راتوں میں عبادت (یعنی
تراویح پڑھنے) کو سنت (مؤکدہ) قرار دیا ہے، جو شخص اس مہینہ میں کسی نیک کام کو بطور نفل ادا کرے
اور اس سے اللہ تعالیٰ کا قرب چاہے تو وہ اس شخص کے برابر ہے جو کسی اور مہینہ میں فرض عبادت ادا
کرتا ہے (یعنی اس مہینہ کی نفل عبادت اجر اور ثواب میں دوسرے مہینوں کی فرض عبادت کے برابر
ہے) (اور جو شخص اس (مہینہ) میں فرض عبادت کرے تو (اجر و ثواب پانے میں) وہ اس شخص کی
طرح ہے جو کسی دوسرے مہینہ میں ستر (70) فرض ادا کرے، یہ مہینہ صبر کا ہے اور صبر کا بدلہ جنت
ہے اور یہ مہینہ (محتاجوں سے) ہمدردی کرنے کا ہے اور یہ وہ مہینہ ہے جس میں مومن کا رزق بڑھا دیا
جاتا ہے، جو شخص اس مہینہ میں روزہ دار کو افطار کرائے تو یہ اس شخص کے گناہوں کی بخشش کا سبب ہے
اور دوزخ سے اس کی نجات کا ذریعہ ہے اور اس شخص کو اس روزہ دار کے ثواب کے برابر ثواب ملتا
ہے اور اس سے روزہ دار کے ثواب میں کمی نہیں ہوتی (راوی نے کہا کہ) صحابہ نے عرض کیا یا رسول
اللہ ﷺ! ہم میں سے ہر ایک کو اتنا مقدور نہیں کہ روزہ دار کو افطار کرا سکیں تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ ہر اس شخص کو یہ ثواب دیتے ہیں جو کسی روزہ دار کو دودھ یا لسی
پلائے یا کھجور کھلا دے یا (کم از کم) پانی کا ایک گھونٹ ہی پلا دے! اور جو شخص کسی روزہ دار کا پیٹ بھر
دے گا تو اللہ تعالیٰ میرے حوض (کوثر) سے اس کو ایسا پانی پلائیں گے کہ وہ جنت میں داخل ہونے
تک پیاسا نہ ہوگا اور یہ ایسا مہینہ ہے جس کی ابتداء (یعنی پہلا دہا) رحمت ہے اور درمیان (یعنی دوسرا
دہا) بخشش ہے اور آخر (یعنی تیسرا دہا) دوزخ سے نجات ہے اور جو شخص اپنے روزہ دار باندی اور
غلام سے کم کام لے تو اللہ تعالیٰ اس کو بخش دیں گے اور اس کو دوزخ سے نجات دیں گے۔
اس کی روایت بیہقی نے شعب الایمان میں کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Mishkat al-Masabih 1965 (unverified) 97% confidence
Mishkat (candidate) 1965
Confidence and text similarity are not editorial verification.