Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

(اس کتاب میں زکات کا بیان ہے)

Hadith 2498

Chapter on Making Up Missed Fasts

In this book

Current reading

(اس کتاب میں زکات کا بیان ہے)

Chapter on Making Up Missed Fasts

Zujajat al-Masabih 2498Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2943Noor 2944
امام مالک رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ ان کو یہ حدیث پہنچی ہے کہ حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے یہ سوال کیا جاتا تھا کہ کیا کوئی شخص دوسرے کی جانب سے (فرض) روزہ رکھ سکتا ہے یا کوئی شخص کسی دوسرے کی جانب سے (فرض) نماز ادا کر سکتا ہے؟ تو حضرت ابن عمرؓ جواب دیا کرتے تھے کہ کوئی شخص کسی شخص کی طرف سے نہ تو (فرض) روزے رکھ سکتا ہے اور نہ (فرض) نماز ادا کر سکتا ہے۔ اس کی روایت امام مالک نے موطا میں کی ہے، اور امام مالک نے کہا ہے کہ میں نے کسی صحابی سے اور کسی تابعی سے مدینہ میں یہ نہیں سنا کہ جو یہ کہتا ہو کہ کوئی کسی کی طرف سے روزہ رکھے یا کوئی کسی کی طرف سے نماز پڑھے۔ اور عبدالرزاق نے اپنی مصنف کے کتاب الوصایا میں حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما سے روایت کی ہے انہوں نے فرمایا کہ کوئی شخص نہ تو کسی کی طرف سے روزہ رکھے اور نہ کسی کی طرف سے نماز پڑھے (چنانچہ فتح القدیر میں مذکور ہے کہ اس بارے میں یہی آخری حکم ہے)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Muwatta Malik 677 (unverified) 35% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (2)

Note 1

I have not heard…

(1) The statement: “I have not heard…” This supports the view of abrogation, as it reflects the final ruling established by the Shariah. This is mentioned in Fath al-Qadir.

Note 1

قوله

(۱) قوله: لم أسمع إلخ : هذا مما يُؤيد النسخ، وإنه الأمر الذي استقر عليه الشرع آخر. قاله في «فتح القدير».