Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

(اس کتاب میں زکات کا بیان ہے)

Hadith 2537

Chapter on The Prohibition of Invalidating Deeds

In this book

Current reading

(اس کتاب میں زکات کا بیان ہے)

Chapter on The Prohibition of Invalidating Deeds

Zujajat al-Masabih 2537Volume 1

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 2992
انس بن سیرین رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے عرفہ کے دن روزہ رکھ لیا، اس سے ان کو سخت پیاس ہونے لگی۔ جس کی وجہ سے انہوں نے روزہ توڑ دیا اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بہت سے صحابہ سے دریافت کیا تو سب نے ان کو یہی حکم دیا کہ آج کے (اس) روزہ کے بدلہ کسی اور دن قضاء کرلیں۔ اس کی روایت ابن ابی شیبہ نے کی ہے اور صاحب الجوہر النقی نے کہا ہے کہ اس حدیث کی سند شیخین یعنی بخاری اور مسلم کی شرط کے موافق ہے اور امام طحاوی نے بھی اس حدیث کی اسی طرح روایت کی ہے۔