اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 2992
انس بن سیرین رحمہ اللہ سے روایت ہے کہ انہوں نے عرفہ کے دن روزہ رکھ
لیا، اس سے ان کو سخت پیاس ہونے لگی۔ جس کی وجہ سے انہوں نے روزہ توڑ دیا اور رسول اللہ صلی
اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بہت سے صحابہ سے دریافت کیا تو سب نے ان کو یہی حکم دیا کہ آج کے (اس)
روزہ کے بدلہ کسی اور دن قضاء کرلیں۔
اس کی روایت ابن ابی شیبہ نے کی ہے اور صاحب الجوہر النقی نے کہا ہے کہ اس حدیث کی سند
شیخین یعنی بخاری اور مسلم کی شرط کے موافق ہے اور امام طحاوی نے بھی اس حدیث کی اسی طرح
روایت کی ہے۔