ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وآلہ وسلم ارشاد فرمائے ہیں کہ جو شخص رمضان میں نماز عشاء جماعت سے ادا کرے تو اس کو شب قدر
مل جاتی ہے۔
اس کی روایت بیہقی نے شعب الایمان میں کی ہے۔
اور طبرانی نے بھی اس کی روایت ابوامامہ رضی اللہ عنہ سے مرفوعاً کی ہے۔