اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 3148
ابن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ میں نے ایک شخص کو
قرآن پڑھتے ہوئے سنا اور ان کی یہ قرأت رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی قرأت سے مختلف تھی جس کو
میں نے سنا تھا۔ اس لئے میں نے ان صاحب کو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت مبارک میں پیش
کیا اور اس اختلاف قرأت کی خبر دی۔ میں نے دیکھا کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے چہرہ پر ناگواری
کے آثار ظاہر ہیں۔ پس حضور نے فرمایا: تم دونوں کی قرأت صحیح ہے اس لئے آپس میں اختلاف نہ
کرو اس لئے کہ تم سے پہلے کی قومیں یہود و نصاریٰ آپس میں اختلاف کئے اور اللہ کی کتاب کو ضائع
کئے جس کی وجہ سے وہ ہلاک ہو گئے۔
اس کی روایت بخاری نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih al-Bukhari 5062 (unverified) 97% confidence
- Candidate: Sahih al-Bukhari 3476 (unverified) 92% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.