Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

the Virtues of the Qur’an

Hadith 2676

Chapter

In this book

Current reading

the Virtues of the Qur’an

Chapter

Zujajat al-Masabih 2676Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3161
ابوسعید بن المعلی رضی اللہ عنہ سے ایک طویل حدیث مروی ہے (جس کے آخر میں اس طرح مذکور ہے کہ وہ فرماتے ہیں) کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے عرض کیا کہ آپ نے مجھ سے ارشاد فرمایا تھا کہ میں تم کو قرآن کی سب سے بڑھ کر عظمت والی سورۃ سکھلاؤں گا۔ یہ سن کر حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے ارشاد فرمایا: ہاں وہ سورت ”اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِيْنَ“ ہے۔ یعنی سورۂ فاتحہ ہے اور یہی سبع مثانی ہے اور یہی قرآن عظیم ہے جو مجھے عطا کی گئی ہے۔ اس کی روایت امام بخاری نے کی ہے
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 4474 (unverified) 99% confidence
  • Candidate: Sahih al-Bukhari 5006 (unverified) 98% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (5)

Note 1

He said: Alhamdulillahi Rabbil-‘alamin

(1) The statement: "He said: Alhamdulillahi Rabbil-‘alamin"—This clearly indicates the Basmalah is not part of the surah, as he began with Alhamdulillah... (Ta‘liq I‘la as-Sunan)

Note 2

It is the seven oft-repeated verses

(2) The statement: "It is the seven oft-repeated verses"—If the Basmalah were an ayah of it, they would be eight, since they are seven without it (Al-Binayah)

Note 1

قوله

(۱) قوله: قال: الحمد لله رب العالمين إلخ: دل على عدم كون التسمية جزءًا من السورة افتتاحه من قوله تعالى: ﴿الْحَمْدُ لِلَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ ﴾ دلالة ظاهرة. قاله في تعليق إعلاء السنن».

Note 2

قوله

(۲) قوله: هي السبع المثاني ولو كانت البسملة آية منها لكانت ثامنا؛ لأنها . سبع آيات بدون البسملة. قاله في «البناية».

Note 1

ف: اس حدیث شریف میں مذکور ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ وہ عظمت والی سورت ”اَلْحَمْدُ لِلّٰهِ رَبِّ الْعٰلَمِيْنَ“ ہے اس سے ثابت ہوتا ہے کہ ”بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ“ سورۂ فاتحہ کا جزو نہیں ہے اس لئے کہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے سورۂ فاتحہ کو ’الحمد لله رب العالمين“ سے شروع فرمایا ہے۔ یہ تعلیق اعلاء سنن میں مذکور ہے۔12 ف(2): اس حدیث میں یہ بھی ارشاد ہے کہ یہ سورت سبع مثانی ہے۔ یعنی سورۂ فاتحہ سات آیتوں والی سورت ہے جو سب کے پاس مسلم ہے اور ان سات آیتوں میں ”بِسْمِ اللّٰهِ الرَّحْمٰنِ الرَّحِيْمِ“ شامل نہیں ہے ورنہ پھر اس کی آیتیں آٹھ ہو جائیں گی۔ یہ بنایہ میں مذکور ہے۔12