ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم ارشاد فرمائے ہیں کہ: جس شخص کو یہ بات پسند ہو کہ مصیبتوں کے وقت اللہ تعالیٰ اس کی دعاء قبول
فرمائے تو اس کو چاہئے کہ فراخی اور خوش حالی میں کثرت سے دعاء کیا کرے۔
اس کی روایت ترمذی نے کی ہے۔