Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

(اس کتاب میں دعاؤں کی فضیلت اور اس کے استحباب کا بیان ہے)

Hadith 2703

(اس کتاب میں دعاؤں کی فضیلت اور اس کے استحباب کا بیان ہے)

In this book

Current reading

(اس کتاب میں دعاؤں کی فضیلت اور اس کے استحباب کا بیان ہے)

(اس کتاب میں دعاؤں کی فضیلت اور اس کے استحباب کا بیان ہے)

Zujajat al-Masabih 2703Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3190Noor 3191
عکرمہ رحمۃ اللہ علیہ حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایت کرتے ہیں کہ آپ نے فرمایا کہ (استسقاء کے موقع پر) (جبکہ عالمگیریہ میں مذکور ہے۔12) دعاء کرنے کا ادب یہ ہے کہ تم اپنے دونوں ہاتھوں کو اپنے شانوں کے برابر ان کے قریب قریب اٹھاؤ۔ اور استغفار کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ تم شہادت کی انگلی اوپر اٹھا کر اشارہ کرتے ہوئے استغفار کرو اور دعاء میں عاجزی (اور مبالغہ) کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ تم دونوں ہاتھوں کو ایک ساتھ پھیلا کر دعاء مانگو۔ اور ایک روایت میں حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے اس طرح مروی ہے کہ آپ نے ”ابتہال“ یعنی تضرع اور زاری کی دعاء کرنے کا طریقہ یہ بتلایا کہ آپ نے اپنے دونوں ہاتھوں کو اس طرح پھیلایا کہ ہاتھوں کی پشت چہرے کی طرف تھی۔ (اور ہتھیلیاں نیچے کی طرف)۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sunan Abi Dawud 1489 (unverified) 96% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (3)

Note 1

Point with one finger,

(1) The statement: "Point with one finger," etc. It is mentioned in al-'Alamgiriyyah under the chapter of Istisqa (rain-seeking prayer): "During supplication, if one raises his hands toward the sky, it is good. If he leaves that and points with his index finger, it is also good. Similarly, people often raise their hands because the Sunnah in supplication is to extend both hands." This is quoted from al-Mudmarat.

Note 1

قوله

(۱) قوله: بأصبع واحدة إلخ وقال في العالمكيرية» في باب الاستسقاء»: ثم عند الدعاء إن رفع يديه نحو السماء فحسن، وإن ترك ذلك، وأشار بإصبعه السبابة فحسن، وكذا الناس يرفعون أيديهم أيضا؛ لأن السنة في الدعاء بسط اليدين. كذا في المضمرات».

Note 1

ف: واضح ہو کہ عالمگیریہ کے باب الاستسقاء میں لکھا ہے کہ دعاء کے وقت آسمان کی طرف دونوں ہاتھوں کو اٹھانا بہتر ہے اور اگر ایسا نہ کیا بلکہ اپنی شہادت کی انگلی سے بھی اشارہ کردیا تو یہ بھی بہتر ہے اور لوگ بھی دعاء میں اپنے ہاتھوں کو اسی طرح اٹھاتے ہیں اس لئے کہ دعاء میں دونوں ہاتھوں کو اٹھا کر پھیلانا سنت ہے۔ جیسا کہ مضمرات میں مذکور ہے۔12