اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 3215
ابو سعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں (کہ ایک روز) حضرت
معاویہ رضی اللہ عنہ ایک مسجد پر پہونچے تو دیکھا کہ کچھ لوگ حلقے بنا کر بیٹھے ہیں (اور ذکر الٰہی میں
مشغول ہیں) تو حضرت معاویہ نے ان سے پوچھا کہ آپ کو کس چیز نے یہاں جمع کیا ہے؟ تو ان
لوگوں نے جواب دیا کہ: ہم اللہ تعالیٰ کے ذکر کے لئے جمع ہوئے ہیں اس پر حضرت معاویہ نے ان
لوگوں کو قسم دے کر پوچھا یہاں بیٹھنے سے تمہاری غرض اللہ کے ذکر کے سوا کوئی اور چیز نہیں ہے؟ تو
انہوں نے کہا: اللہ کی قسم ہم کو اللہ کے ذکر کے سوا کسی اور چیز نے یہاں نہیں بٹھایا ہے۔ حضرت
معاویہ نے فرمایا کہ میں نے تم کو یہ قسم کسی بدگمانی کی وجہ سے نہیں دی ہے۔ بلکہ میں نے حضور صلی اللہ
علیہ وآلہ وسلم کی اتباع میں تم کو یہ قسم دی ہے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے میرا راستہ جس
قدر قریبی ہے اور کسی کا نہیں (کیونکہ آپ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے نسبتی برادر ہیں) اس کے
باوجود میں احتیاطاً صحابہ میں سب سے کم حدیثیں بیان کیا ہوں (ایک دفعہ کا واقعہ ہے کہ) رسول اللہ
صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے ایک حلقہ میں تشریف لائے۔ اور دریافت کیا کہ تم کو
یہاں کس چیز نے بٹھایا ہے؟ صحابہ نے عرض کیا کہ ہم یہاں بیٹھ کر اللہ کا ذکر کر رہے ہیں اور اس کی
حمد بیان کر رہے ہیں کہ اس نے ہم کو اسلام کی ہدایت دی۔ اور مسلمان بنا کر ہم پر احسان کیا اس پر
حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا کہ میں تم کو قسم دے کر پوچھتا ہوں کہ: صرف اللہ کے ذکر ہی نے
تم کو یہاں جمع کیا ہے؟ صحابہ نے عرض کیا: (جی ہاں حضور) اللہ کی قسم یہاں اسی لئے بیٹھے ہیں۔ یہ
سن کر حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ میں نے تم کو کسی بدگمانی کی وجہ سے قسم نہیں دلائی
بلکہ واقعہ یہ ہے کہ حضرت جبرئیل میرے پاس آئے اور انہوں نے مجھے خبر دی کہ اللہ تعالیٰ تمہارے
اس طرح (حلقے بنا کر) ذکر کرنے سے فرشتوں پر فخر کرتا ہے (کہ میرے ان بندوں کو دیکھو کہ
خواہشات نفس اور شیطان کے غلبہ کے باوجود یہ میرے ذکر میں مشغول ہیں)۔
اس حدیث کی روایت مسلم نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih Muslim 2701 (unverified) 99% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.