Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

(اس کتاب میں دعاؤں کی فضیلت اور اس کے استحباب کا بیان ہے)

Hadith 2738

(یہ باب اللہ تعالیٰ کے ذکر اور اس سے تقرب حاصل کرنے کے بیان میں ہے)

In this book

Current reading

(اس کتاب میں دعاؤں کی فضیلت اور اس کے استحباب کا بیان ہے)

(یہ باب اللہ تعالیٰ کے ذکر اور اس سے تقرب حاصل کرنے کے بیان میں ہے)

Zujajat al-Masabih 2738Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3229
ابو سعید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے دریافت کیا گیا کہ: اللہ تعالیٰ کے پاس قیامت کے دن کون سا بندہ سب سے افضل اور ثواب پانے میں سب سے بلند مرتبہ والا ہوگا؟ تو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ کو کثرت سے یاد کرنے والے مرد اور عورتیں قیامت میں یہ درجہ پانے والے ہوں گے۔ پھر عرض کیا گیا: یا رسول اللہ کیا (دوام ذکر کرنے والے کا درجہ) مجاہد فی سبیل اللہ (کے درجہ سے) بھی بڑھ کر ہے؟ تو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ہاں دوام ذکر کرنے والے کا درجہ ایسے مجاہد سے بھی بلند ہے جو کفار اور مشرکین سے لڑ رہا ہو۔ یہاں تک کہ اس کی تلوار ٹوٹ جائے۔ اور وہ لڑتے لڑتے خود شہید ہو جائے۔ اس کی روایت امام احمد اور ترمذی نے کی ہے۔