Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

(اس کتاب میں اللہ تعالیٰ کے ناموں کی فضیلتوں کا بیان ہے)

Hadith 2812

(اس باب میں گناہوں سے مغفرت مانگنے اور توبہ یعنی گناہوں پر پشیمان ہونے

In this book

Current reading

(اس کتاب میں اللہ تعالیٰ کے ناموں کی فضیلتوں کا بیان ہے)

(اس باب میں گناہوں سے مغفرت مانگنے اور توبہ یعنی گناہوں پر پشیمان ہونے

Zujajat al-Masabih 2812Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3306
حضرت انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرمائے ہیں کہ یقیناً اللہ تعالیٰ اپنے بندہ کی توبہ سے جس وقت وہ توبہ کرتا ہے اس شخص کی خوشی سے زیادہ خوش ہوتا ہے جس کی سواری ایک بے آب و گیاہ جنگل میں بھاگ گئی۔ یعنی گم ہوگئی۔ اور اسی پر اس کا کھانا تھا اور پانی تھا وہ اپنی سواری کو تلاش کرتے کرتے تھک کر مایوس ہوگیا (سواری کے ملنے سے ناامید ہو کر) وہ ایک درخت کے پاس آیا کیا دیکھتا ہے کہ وہ سواری اس کے سامنے کھڑی ہے اور اس نے اس مہار پکڑ لی پھر (اس کی زبان سے فرط مسرت میں یہ الفاظ نکل پڑے اے اللہ! تو میرا بندہ ہے اور میں تیرا رب حالانکہ اس کو یہ کہنا چاہئے تھا۔ اے اللہ میں تیرا بندہ ہوں اور تو میرا رب ہے۔ جس طرح گم شدہ سواری ملنے سے اس شخص کو خوشی ہوئی تھی اسی طرح گناہگار بندہ کے اللہ تعالیٰ سے بچھڑ کر ملنے سے اللہ تعالیٰ کو خوشی ہوتی ہے۔ اس حدیث کی روایت مسلم نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 2747a (unverified) 97% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.