اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 3344
حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ایک صاحبزادی سے روایت ہے کہ نبی
کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ان کو سکھلائے کہ جب تم صبح کرو تو یہ دعاء پڑھا کرو۔
میں اللہ کی پاکی بیان کرتی ہوں اس کی تعریف کے ساتھ، اور (حمد و ثنا بیان کرنے کی) قوت
اللہ تعالیٰ کی (مدد سے) ہی ہے۔ جو اللہ چاہیں وہی ہوتا ہے اور جو اللہ نہ چاہیں وہ نہیں ہوتا۔ میرا یقین
ہے کہ اللہ تعالیٰ ہر چیز پر قادر ہیں اور اللہ تعالیٰ ہر چیز کو علم سے گھیرے ہوئے ہیں۔
پس جو شخص ان (کلمات) کو صبح کے وقت پڑھ لیا کرے تو وہ (بلاؤں اور خطاؤں سے) شام
تک محفوظ رہتا ہے۔ اور (اسی طرح) جو شخص شام کے وقت ان (کلمات) کو پڑھ لے تو صبح تک
(بلاؤں اور خطاؤں سے) محفوظ رہتا ہے۔
اس کی روایت ابوداود نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sunan Abi Dawud 5075 (unverified) 96% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.