اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 3386
حضرت ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ ایک صحابی
نے عرض کیا: یا رسول اللہ مجھے بہت سی فکریں لاحق ہوگئی ہیں اور قرض (کا بوجھ بھی) بڑھ گیا ہے تو
آپ نے ارشاد فرمایا: کیا میں تم کو ایسا کلام یعنی دعاء نہ سکھاؤں جب تم اس کو پڑھا کرو گے تو اللہ تعالیٰ
تمہاری فکر کو دور کر دے گا اور تمہارے قرض کو ادا کر دے گا۔ راوی کا بیان ہے میں نے عرض کیا:
کیوں نہیں (آپ ضرور بتائیں!) آپ نے فرمایا کہ تم صبح اور شام اس دعاء کو پڑھا کرو:
یا الٰہی! میں فکر اور رنج سے آپ کی پناہ میں آتا ہوں اور بے بسی اور سستی سے آپ کی پناہ میں
آتا ہوں اور بخل سے اور بزدلی سے آپ کی پناہ میں آتا ہوں اور میں قرض کے بوجھ اور لوگوں کے ظلم
اور زیادتی سے بھی آپ کی پناہ میں آتا ہوں۔
ان صحابی کا بیان ہے کہ میں اس دعا کو صبح اور شام پڑھتا رہا تو اللہ تعالیٰ نے میری فکر کو دور کر دیا
اور مجھ سے میرا قرض ادا کروا دیا۔ اس کی روایت ابوداود نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sunan Abi Dawud 1555 (unverified) 99% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.