اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 3388
سلیمان بن صرد رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ ہم نبی کریم صلی
اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت میں بیٹھے ہوئے تھے دو شخص ایک دوسرے کو برا بھلا کہہ رہے تھے اور ان
میں سے ایک اپنے ساتھی کو غصہ کی وجہ سے جس کا چہرہ سرخ ہو گیا تھا، بہت برا بھلا کہہ رہا تھا (یہ دیکھ
کر) حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: میں ایک ایسا (برکت والا) کلمہ جانتا ہوں اگر وہ
شخص اس کو کہہ لے تو اس کا غصہ جاتا رہے (وہ کلمہ یہ ہے): أَعُوذُ بِاللّٰهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ
صحابہؓ نے اس شخص سے کہا کہ کیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ارشاد کو نہیں سن رہا ہے؟
تو اس شخص نے جواب دیا میں دیوانہ نہیں ہوں (میں سن رہا ہوں اس پر ضرور عمل کروں گا) اس
حدیث کی روایت بخاری اور مسلم نے متفقہ طور پر کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sahih al-Bukhari 6115 (unverified) 98% confidence
- Candidate: Sahih Muslim 2610a (unverified) 97% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.