اردو
Urdu OCR, pending reviewNoor 3397
امیرالمؤمنین حضرت علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آپ کی سواری کے
لئے ایک جانور لایا گیا جب آپ نے اپنے پیر کو رکاب میں رکھا تو بِسْمِ اللّٰه کہا اور جب آپ اس
کی پیٹھ پر بیٹھ گئے تو فرمایا الْحَمْدُلِلّٰه پھر (یہ آیت پڑھی)۔ ”سُبْحٰنَ الَّذِى سَخَّرَ لَنَا هٰذَا وَمَا
پھر تین 3 مرتبہ الحمدللہ اور تین مرتبہ اللّٰهُ اَكْبَرُ فرما کر (یہ دعاء) پڑھی۔ سُبْحَانَكَ
میں آپ کی پاکی بیان کرتا ہوں میں نے اپنے نفس پر ظلم کیا ہے آپ مجھے بخش دیجئے اس لئے
کہ گناہوں کو آپ ہی بخشتے ہیں۔
اس دعاء کو پڑھنے کے بعد حضرت علی رضی اللہ عنہ ہنس پڑے تو آپ سے دریافت کیا گیا
:امیرالمؤمنین آپ کیوں ہنسے؟ تو آپ نے فرمایا کہ: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو میں ایسے ہی
کرتے دیکھا جیسا کہ میں نے کیا پھر آپ ہنسے! تو میں نے دریافت کیا: یا رسول اللہ! آپ کو کیوں
ہنسی آئی۔ تو آپ نے ارشاد فرمایا کہ تمہارا رب اپنے بندے سے خوش ہوتا ہے جب کہ وہ یہ کہیں
”اے میرے رب! میرے گناہوں کو بخش دے“ تو اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ (بندہ) جانتا ہے کہ
میرے سوا گناہوں کا بخشنے والا کوئی نہیں۔
”اس کی روایت امام احمد، ترمذی اور ابوداود نے کی ہے“۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
- Candidate: Sunan Abi Dawud 2602 (unverified) 99% confidence
- Candidate: Jami al-Tirmidhi 3446 (unverified) 99% confidence
Confidence and text similarity are not editorial verification.