Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

(اس کتاب میں اللہ تعالیٰ کے ناموں کی فضیلتوں کا بیان ہے)

Hadith 2888

(اس باب میں ان دعاؤں کا ذکر ہے جن کا مختلف اوقات میں پڑھنا مسنون ہے)

In this book

Current reading

(اس کتاب میں اللہ تعالیٰ کے ناموں کی فضیلتوں کا بیان ہے)

(اس باب میں ان دعاؤں کا ذکر ہے جن کا مختلف اوقات میں پڑھنا مسنون ہے)

Zujajat al-Masabih 2888Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3401
حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ ایک صحابی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خدمت اقدس میں حاضر ہو کر عرض کئے یا رسول اللہ! ایک بچھو کے کاٹنے سے کل رات مجھے کیا سخت تکلیف پہنچی ہے؟ (میں بتا نہیں سکتا۔ یہ سن کر) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا: اگر تم شام کے وقت أَعُوذُ بِكَلِمَاتِ اللَّهِ التَّامَّاتِ مِنْ شَرِّ مَا خَلَقَ پڑھ لئے تو تم کو کچھ تکلیف نہیں پہنچا سکتا۔ اس کی روایت مسلم نے کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Sahih Muslim 2709a (unverified) 98% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.

Commentary and footnotes (1)

Note 1

ف: واضح ہو کہ ترمذی کی ایک روایت میں یوں مروی ہے کہ جو کوئی مذکورہ کلمات کو شام کے وقت تین بار پڑھے تو کسی جانور کا زہر اس کو نقصان نہیں پہنچا سکتا۔ اور ایک روایت میں یوں ہے کہ جو کوئی صبح کے وقت مذکورہ دعاء کو پڑھے تو وہ دن میں مؤذی چیزوں سے محفوظ رہتا ہے۔ اور حضرت معقل بن یسار رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ جو شخص یہ دعاء پڑھتا ہے تو ستر(70) ہزار فرشتے اس کی مغفرت کی دعاء کرتے ہیں اگر وہ مر جائے تو شہید مرتا ہے۔ (مرقات12)