Explore Zujajah

Read. Reflect. Return.

(اس کتاب میں اللہ تعالیٰ کے ناموں کی فضیلتوں کا بیان ہے)

Hadith 2903

(اس باب میں ان دعاؤں کا ذکر ہے جن کا مختلف اوقات میں پڑھنا مسنون ہے)

In this book

Current reading

(اس کتاب میں اللہ تعالیٰ کے ناموں کی فضیلتوں کا بیان ہے)

(اس باب میں ان دعاؤں کا ذکر ہے جن کا مختلف اوقات میں پڑھنا مسنون ہے)

Zujajat al-Masabih 2903Volume 2

اردو

Urdu OCR, pending reviewNoor 3419
حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ارشاد فرماتے ہیں کہ جو شخص کسی ایسی مجلس میں بیٹھے جس میں لغو اور بے فائدہ باتیں بہت ہوں اور وہ وہاں سے اٹھنے سے پہلے یہ (کلمات) پڑھ لے: یا الٰہی! میں آپ کی پاکی اور تعریف بیان کرتا ہوں گواہی دیتا ہوں کہ آپ کے سوا کوئی معبود نہیں ہے آپ سے (گناہوں کی) بخشش کا طالب ہوں اور (اس مجلس میں جو کوتاہیاں ہوئی ہیں) ان سے توبہ کرتا ہوں۔ تو اس مجلس میں اس سے جو کوتاہیاں ہوئی ہیں ان کو معاف کر دیا جاتا ہے۔ اس کی روایت ترمذی اور بیہقی نے دعوات کبیر میں کی ہے۔
Possible references (unverified, pending editorial review)
  • Candidate: Jami al-Tirmidhi 3433 (unverified) 99% confidence

Confidence and text similarity are not editorial verification.